پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کرنے والے 2افراد گرفتار،100 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئیں

جمعہ 29 مئی 2020 21:57

سیالکوٹ29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کرنے والے 2افراد کوگرفتار کر کی100 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ کے علاقہ سے پولیس نے پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کرنے والے نواز کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سی85پتنگیں جبکہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ ملیاں والا سے پتنگ فروشی کرنے والے فیاض کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سی25پتنگیں برآمد کی اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں