عمران خان حق پھیلا کر اقتدار میں آیا ہے ، چوہدری عظیم نوری گھمن

جمعہ مئی 23:41

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان حق پھیلا کر اقتدار میں آیا ہے ہمارے لیڈر نے اپنی ساری سیاسی جدوجہد میں نئے پاکستان کی بات کی ہے ملک لوٹنے والے مافیا بارے قو م کو بتایا ہے کس طرح سیاسی’’ٹڈی دل ‘‘نے ملکی اداروں کو تباہ کیا اورقوم پر قرضوں کے پہاڑ لاد دیئے اب بھی وزیراعظم عمران خان کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے بلکہ یہ سارے سیاسی ٹڈی دل اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں عمران خان کسی کا نہ براسوچتا ہے نہ کسی سے بُرا برتائوکرتا ہے وزیراعظم عمران خان اپنے ویژن پر عمل پیرا ہیں یعنی نیا پاکستان اورملک وقوم کا مفاد ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ ،اعجاز دیال، یونس مغل اوربائو ظہیرڈھلو کے ہمراہ ڈھلم بلگن میں سابق کونسلر چوہدری افتخاراحمد ڈھلو کے ہاں ان کے بھائی کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا پی ٹی آئی کی حکومت کورونا کے خلاف کامیابی کے لیے عوام کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے لیکن فی الحال عوام ایس اوپیز پر عمل کرتے نظر نہیں آرہے جس سے مسائل ومشکلات سمیت کورونا وباء میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اگرعوامی رویہ ایسے ہی رہا تو لاک ڈائون میں سختی کا آرڈر بھی پاس ہوسکتا ہے لہذا لوگ احتیاط کریںاورمحتا ط رہیں ، عظیم نوری نے مزید کہا کہ میری سیاست کا محور حلقے کی ترقی اورعوام کی خدمت ہے میرا دامن صاف ہے اورہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے جب کہ میں نے سیاست میں نیک نامی مرتبہ اورمقام صرف عوامی خدمت اورتابعداری سے حاصل کیا ہے اسی طرح حلقہ اورشہر سمبڑیال کے عوام کی خدمت کے لیے ترقیاتی کام ان کے بلند معیار زندگی کے مقصد کے لیے منصوبے شہر اورحلقے کے عوام کے قدموں میں رکھے مگر لوگ ووٹ کے وقت خدمت تابعداری اورترقی کی سیاست کو بھول جاتے ہیں جس سے مایوسی ہوئی سمبڑیال والوں کو خصوصاً ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا خدا کے لیے اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے ہماری طرف لوٹ آئو۔

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments