سرجیکل ایسوسی ایشن مشکل گھڑی میں حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، محمد اشفاق

ہفتہ 30 مئی 2020 19:52

سیالکوٹ30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) سرجیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اشفاق مہے نے کہا ہے ہمارا ادارہ مشکل گھڑی میں حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے، سرجیکل ایسوسی ایشن اس مشکل وقت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ کرتی ہے ان کیالات کا اظہار انہوں نے سرجیکل ایسوسی ایشن میں کرونا فنڈ ڈونیشن کی تقریب سے دوران خطاب کیا اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار،سینئر وائس چیئرمین عامر محمود شیخ ، وقاس اشرف ، بلال امین شمیم احمد ، عبدجلیل باجوہ، خلیل الرحمان سمیت دیگر موجود تھے چیئر مین محمد اشفاق مہے نے اس موقع پر دس لاکھ روپے کا امدادی چیک کرونا فنڈ میں معاون عثمان ڈار کو دیا اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ اس وقت ہم سیالکوٹ چیمبر سرجیکل ایسوسی ایشن سمیت انڈسٹری سے ساڑھے نو کروڑ روپے کرونا مد میں اکھٹے کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موجودہ حکومت بہت اہم اقدامات کررہی ہے جسکے جلد نتاج سامنے آجائیں گے

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں