پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تحریک انصاف کا کردار ناقابل فراموش ہے، عمر فاروق مائر

ہفتہ 30 مئی 2020 19:52

سیالکوٹ30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و پارٹی کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب عمر فاروق مائر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تحریک انصاف کا کردار ناقابل فراموش ہے حکومت کورونا کا مقابلہ نہیں اللہ کی عبادت ہے اللہ سے معافی مانگنے سے کرونا ختم ہو گا حکومت عوام کی حمایت اور جمہوریت کی طاقت سے عنقریب کورونا وبا سمیت مختلف مسائل پر قابو پالے گی جبکہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے نتیجہ میں تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کوآرڈنیٹر عمر فاروق مائر نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری ادریس احمد چیمہ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شاہ نواز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شفقت علی اعوان، نائب صدر ممتاز احمد باجوہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری الیاس الرحمن باجوہ ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک منیر ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذکاء اللہ کھارا، محمد اکرام انجم فنانس سیکرٹری، فیاض احمد بھٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری زبیر اسلم چیمہ ایڈووکیٹ ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حسن علی بھٹی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

عمر فاروق مائر نے کہا کہ حکومت ملک و قوم کے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے اور ان شاء اللہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی گذشتہ ادوار میں ملک و قوم پر مسلط ہونیوالے حکمرانوں نے عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونیوالی رقوم ہڑپ کیں اب اٴْن کے پاس نیب کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے عمران خان نے سیاست کی تطہیر اور ٹیکس چوری کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے انشائ اللہ کسی بھی قومی لٹیرے کو معاف نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے بے روزگاروں کیلئے احساس ایمرجنسی پروگرام کااجراء کرکے معیشت پرپڑنے والے اثرات کم کرنے کیلئے عملی اقدام اٹھایاہے احساس سماجی تحفظ کامثالی پروگرام بن چکا ہے جبکہ وزیراعظم ہر ممکن طریقہ سے متاثرین کی مالی معاونت کررہے ہیں

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں