پی ٹی آئی کی حکومت ملکی مفاد میں تمام فیصلے کررہی ہے،حسن سرفراز چیمہ

منگل 7 جولائی 2020 23:45

سیالکوٹ07 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ضلعی چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل چوہدری حسن سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی مفاد میں تمام فیصلے کررہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کی تقریر ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھی،اداروں کی مضبوطی اور ان میں اصلاحات لانا پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے دو ٹوک موقف کو پھر دہرایا کہ کسی کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑا جائے گا اور نہ ہی این آراو ملے گا۔

ان خیالات کااظہار ضلعی چیئرمین شکایات سیل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری حسن سرفراز چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں اور ان کے حواریوں کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں،اپوزیشن کا ایجنڈہ احتساب رکوانے کے سواکچھ نہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوگا،وفاقی بجٹ کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ اتحادی اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور اپوزیشن ہر محاذ پر ناکام ہو رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے مگرہم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری حسن سرفراز چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہونے کے ناطے عوام سے کئے تمام وعدے پورے کرے گی، عوام کا دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے پیسہ لوٹنے والے مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں، اداروں میں تبدیلیاں اور اصلاحات کے ذریعے ہی بہتری لائی جاسکتی ہے

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں