قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطابات عوام کی امنگوں کے ترجمان تھے، لبنیٰ تبسم

منگل 7 جولائی 2020 23:45

سیالکوٹ07 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ سینٹرل پنجاب لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی کے ایوان میں جتنے بھی خطابات کئے وہ سب عوام کی امنگوں کے ترجمان تھے ، حکومت عوامی امنگوں کے مطابق ملک وقوم کی بہتری کے لئے اقدامات کررہی ہے انہوںنے کہاکہ کسی کو عوام کے حقوق پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔

عمران خان اور سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا وعدہ پورا کر دکھایا۔ عوام کی بہتری کی خاطر دن رات کام کر رہے ہیں۔اپوزیشن کے پاس حکومت پر الزام تراشیوں کے علاوہ اور کوئی مینڈیٹ نہیں،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سینٹرل پنجاب لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے جا رہے ہیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت کاہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہے، سابق حکمرانوں نے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیااور ماضی میں ذاتی نمائش کیلئے منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے، قومی وسائل عوام کی امانت ہیں،قومی وسائل کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا خیانت ہے،موجودہ حکمران سرکاری خزانے کی پائی پائی کے امین ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسی کو قومی وسائل کی لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں