سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ اپنی سماجی ذمہ د اریوں اور خدمت میں میں نمایاں کردا ر ادا کرر ہاہے،میاں محمد ریاض

منگل 7 جولائی 2020 23:45

سیالکوٹ07 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) بانی چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ میاں محمد ریاض نے کہا ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ اپنی سماجی ذمہ د اریوں کو پورا کرنے اور انسانیت کی خدمت میں میں نمایاں کردا ر ادا کرر ہاہے ۔عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیالکوٹ ائرپورٹ کے مین گیٹ کے باہر موضع دھانانوالی اور قریبی دیہات کے عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کے جدید ترین فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین ندیم انور قریشی، وائس چیئرمین چودھری محمد افضل شاہین، چیف ایگزیکٹو اافیسر سیال میجر جنرل (ر) محمد عابد نذیر ، پروجیکٹ منیجرانجینئرحسن نوازبھی موجو د تھے۔

(جاری ہے)

بانی چیئرمین سیال میاں محمد ریاض نے کہا کہ سیالکوٹ ائرپورٹ کے قیام سے علاقے کی تقدیر بدل گئی ہے اور سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔

ائرپورٹ انتظامیہ اور ڈائریکٹران ائرپورٹ کی کامیابی کے بعد اپنے علاقے کے عوام کی خدمت میں بھی پیش پیش ہیں۔ سی ایس آر فنڈ سے صحت ، تعلیم اور تحفظ ماحول کے منصوبوں میں عوام کی معاونت کا عمل جاری ہے۔ دھانانوالی اور ارگرد گرد کے دیہات کے عوام کے لیے پینے کے پانی کا فلٹریشن پلانٹ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔اب نئے پلانٹ کی تنصیب کے بعد لوگوں کو پینے کا صاف پانی ائرپورٹ کے اندر نصب پلانٹ سے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔میاں محمد ریاض نے اس سلسلے میں ندیم انور قریشی اورچودھری محمد افضل شاہین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں