صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ، جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 22:06

سیالکوٹ25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق کی زیر صدارت ایڈمنسٹریٹر آفس میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے میٹنگ روم میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایس ذیشان جاویدرہنما پاکستان تحریکِ انصاف عامرڈار،بیرسٹر جمشید غیاث،ایم ڈی سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کریم بخش،سی او ایم سی ایس فیصل شہزاد،ریذیڈنٹ انجینئر پنجاب انٹر سٹیز امپروومنٹ پروگرام مرتضیٰ چودھری،سی او تحصیل کونسل عنصر ساہی, ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جاوید اختر اور ٹریفک پولیس کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 86.65ملین ڈالر کی لاگت سے سیالکوٹ شہر کی میونسپل حدود کے اندر واٹر سپلائی کی 260کلومیٹر لمبی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی, سیوریج کے نظام کی اپ گریڈیشن, ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کہ تنصیب،ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن, سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے گاڑیوں،شیڈز اور مشینری کی فراہمی،شہر کے چار پارکس کی اپ گریڈیشن،سمارٹ سٹی انفراسٹریکچر کی تعمیر,ملٹی پرپز ہالز کی تعمیر،بس ٹرمینل اور روڈز کی تعمیر جیسے میگا پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا،ان منصوبوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ وار میٹنگ کی جائیں گی. اجلاس میں سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیااور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں