سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لیے کاؤنٹر کا افتتاح

جمعہ 25 ستمبر 2020 22:06

سیالکوٹ25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) پنجاب بھر میں سب سے پہلے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے 42 دن کے وقت کو کم کر کے ایک ہی دن میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کے لیے کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن صوبہ پنجاب چوہدری وسیم رامے، ڈی آئی جی اوورسیز شعیب خرم، ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فیروز اعوان، چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیشن و دیگر نے خصوصی طور پر اس پروگرام کا عملی جامہ پہنایا ہے ۔ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اوورسیز پاکستانی صرف اپنا پاسپورٹ اور اوورسیز کارڈ ساتھ لے کر آئے اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں