پولیس خدمت مراکز کے قیام کا مقصد لوگوں بہتر سہو لیا ت فراہم کر نا ہے، ڈی پی او سیالکوٹ

جمعہ 25 ستمبر 2020 22:06

سیالکوٹ25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکز کے قیام کا مقصد لوگوں کی پولیس ساتھ وابستہ سرکاری امور کے سلسلہ میں بہتر سہو لیا ت فراہم کر نا ہے،ان مراکز کے قیام سے جہا ں لوگوں کی سہو لیات فراہم کر نے میں آ سانی ہو ئی ہے وہیں پر پولیس کا ایک بہتر امیچ سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالارت کا اظہار انہوں نے خدمت مرکز سیالکوٹ میں اوور سیز کاؤنٹر کا افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین اورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چودھری وسیم رامے ،ڈائریکٹر او پی سی پولیس پنجاب ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کوبریفنگ کیا۔ ضلعی چیئرمین او پی سی وقاص افتخار بٹ بھی تقر یب میں موجود تھے ۔ڈی پی او سیالکوٹ نے مزید کہا کہ اورسیز پاکستانی شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس، پولیس کریکٹر سرٹیفکٹ اور پولیس سے متعلق دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرفوری حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں