اسلحہ کی نمائش کر کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا شہری پولیس کی گرفت میں آ گیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) اسلحہ کی نمائش کر کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا شہری پولیس کی گرفت میں آ گیا۔ پولیس ترجمان ملک خرم شہزاد نے بتایا کہ ایک نوجوان کی اسلحہ کی نمائش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد تھانہ کوتوالی پولیس نے محلہ اڈہ شہباز خان میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم صیام کو گرفتار کر لیا اور اسکے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ ترجمان کے مطابق ملزم نے ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بنائی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں