سیالکوٹ، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب نوجوان لڑکی نے کود کر خود کشی کر لی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب نوجوان لڑکی نے کود کر خود کشی کر لی۔بتایا گیا کہ ایک نوجوان لڑکی نے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پر دریائے چناب میں چھلانگ لگادی جس کو موقع پر موجود مچھلیاں پکڑنے والے ماہی گیروں نے فوری طور پر باہر نکال لیا اور اس وقت لڑکی سانس لے رہی تھی تو اسی اثنائ میں پولیس تھانہ ہیڈ مرالہ کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پنہچ کر نوجوان لڑکی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں ط منتقل کیا جہاں پنہچ کر طلڑکی نے دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والی نوجوان لڑکی کا نام پتہ یا اس کے گھر والوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں