سیالکوٹ ،تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ میں کھیتوں کو پانی لگاتے ہوئے شخص کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ میں کھیتوں کو پانی لگاتے ہوئے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ تحصیل ڈسکہ کے تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول میانوالی کے سامنے رات گئے کھیتوں میں پانی لگانے والے علاقہ کے رہائشی 50 سالہ گلزار ولد اللہ رکھا ماچھی کونامعلوم افراد نے قتل کردیا مقتول 4 بچوں کا باپ تھ تھانہ ستراہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں