اسسٹنٹ کمشنرپسرور کی ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران تجاوزات کو آئندہ 24گھنٹے میں از خود ختم کرنے کی ہدایت

منگل 13 اکتوبر 2020 23:10

پسرور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2020ء) : اسسٹنٹ کمشنرپسرور محمد اویس کابڈیانہ میں بازاروں اور مارکٹیوں میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران فٹ پاتھ اور سڑک پر تجاوزات کو آئندہ 24گھنٹے میں از خود ختم کرنے کی ہدایت۔مقررہ ٹائم لائن کے بعد کریک ڈاؤن کی جائے گا اور سامان بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا جبکہ قانون کے مطابق بھاری جرمانے اور مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اے سی پسرور نے کہا کہ تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے بڈیانہ میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کرچکا ہے جبکہ مارکیٹ میں پیدل چلنے والوں کو شدید کوفت اور دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل انتظامیہ پسرور کی جانب سے ایک موقع دیا گیا ہے کہ تجاوزکنندگان از خود اپنے تجاوزات ہٹا لیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ بصورت دیگر انتظامیہ بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں