سمبڑیال، عمران نیاز ی دورحکومت میں ہر ادارہ کنفیوژن اوربدانتظامی کاشکار ہے، شبینہ زکریا بٹ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:09

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ عمران نیاز ی دورحکومت میں ہر ادارہ کنفیوژن اوربدانتظامی کاشکار ہے مطلب بیڈ گورننس عروج پر ہے یہ ملک بچارہے ہیں نہ چلا رہے ہیں ملک میں پہلی مرتبہ کسی صوبے کا آئی جی اغواہوا ہے وزیراعظم خاموش اورفوج کو سیاست میںگھسیٹ رہے ہیں کیپٹن (ر) صفدر کے معاملہ پر زیادتی کی گئی مریم نواز کے کمرے پر صبح سویرے دھاوا بولاگیا یہ معاملہ چادر اورچاردیواری کا ہے نیازی حکومت یاد رکھے دن پھرنے والے ہیں اورآپ کی باری آنے والی ہے فکر نہ کریں میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا حکومت جو کہتی ہے سب کچھ الٹ ہورہا ہے مہنگائی بڑا مسئلہ ہے بلکہ گھر گھر اورہر فرد کا مسئلہ ہے جس پر نیازی حکومت توجہ ہی نہیں دے رہی بس اپوزیشن چور اپوزیشن پر مقدمات اپوزیشن بری اورکوئی حکومتی بیانیہ ہے ہی نہیں ،شبینہ زکریا نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے کامیاب جلسو ںنے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں اب مسلم لیگی کارکنوں پر مقدمات بن رہے ہیں لیکن حکمران جان لیں جھوٹے مقدمات عوامی احتجاج اورہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتے ووٹ کی عزت اورعوام کی خدمت کے لیے مسلم لیگ (ن)کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی عمران نیازی حکومت پاکستان اورعوام کی قسمت سے کھیل رہی ہے سب کچھ تباہ ہورہا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے نااہل کرپٹ اورغیر مقبول حکومت ہے اس سے ملک وقوم کی جتنی جلدی جان چھوٹ جائے ملک وقوم کے ہی مفاد میں ہی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں