موجودہ حکومت مہنگائی کے ذریعے عوام پر ظلم کررہی ہے،رہنما جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:09

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ میاں آصف اقبال ، سابق امیر ضلع محمد اویس گھمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کے ذریعے عوام پر ظلم کررہی ہے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اوراشیائے خوردونو ش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریبوں کے ساتھ ساتھ امیر طبقے کی بھی چیخیں نکال دی ہیں اورمہنگائی نے متوسط طبقے کی مشکلات میں بھی حیرت انگیز اضافہ کردیا ہے جبکہ غریب عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوگئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے سٹی صدر یوتھ ونگ شیخ علی حبیب ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نیز ان کا مزیدکہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا سونامی پیدا کر کے سابقہ تما م حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے اورغریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران اپنی عیاشیوں اورسیاست چمکانے میںمصروف ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جماعت اسلامی ملک پاکستان کے عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے اورپاکستانی قوم کے لیے امید کی آخری کرن ثابت ہوگی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں