سمبڑیال، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل محفوظ ، مضبوط اورخوشحال ہے،چوہدری عظیم نوری گھمن

جمعہ 23 اکتوبر 2020 20:42

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل محفوظ ، مضبوط اورخوشحال ہے پاکستان درست ٹریک پر آگیا ہے اب سب کچھ بدلے گا اورہر شعبہ سرپلس میں جائے گا انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان مشکلات کے باوجود قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے اوروعدے نبھائیں گے پارٹی منشور پر عمل ہوگا اورکپتان اپنے نظریے پر بھی ڈٹا رہے گا قوم کا مال لوٹنے والوں کی اکڑ ختم کرے گایہ جو بلاول اورمریم نے سیاسی سرکس لگا رکھی ہے اس سے ان کو کچھ نہیں ملنے والا یہ اپنے اپنے ’’ابوجی ‘‘ بچانے کے لیے ملک کو افراتفری کا شکار کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ٹی آئی رہنماوسابق ناظم یوسی ڈھلم بلگن ایم سلیم اختر وڑائچ کی بھتیجی کی شادی پر ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ کے ہمراہ شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا امیر المومنین بننے کا شوق بڑا پرانا ہے اس شوق نے انہیں آج کے مقام تک پہنچایا ہے اپنے محلوں کی منی ٹریل نہیں دیتے اوراداروں کو بدنام کرتے ہیں مال کی ہوس کے ہاتھوں نواز شریف رسوا ہو کر رہ گیا اب ووٹ کو عزت دویعنی ووٹ کا مطلب نواز شریف ہے عظیم نوری نے پاک فوج زندہ باد ریلی کے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اہلیان تحصیل سمبڑیال نے اپنے ملک کی فوج کامان بڑھایا اورہمارا سربھی فخر سے بلند کردیا ہماری کال پر جس والہانہ انداز میں لوگ پاک فوج زندہ باد ریلی میں شریک ہوئے اس پر ہم عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں عوام سے محبت ہے اورہم علاقے کی ترقی کے لیے مزید کچھ کرنا چاہتے ہیں لوگ اٹھیں اورہمارے ساتھ چلیں ہماری نیت صاف اورنصب العین زبردست ہے ہماری سوچ عوام اورعلاقے کی ترقی کے لیے ہے اورہمارا دامن صاف ہے ہم آپ میں سے ہیں آئو ہماری مخالفت میں ووٹ ڈالنے والوں ہمارے ساتھ چلو سیاست میں عوام اورعلاقے کے مفاد کے علاوہ ہمارادوسرا کوئی مفاد نہیں ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں