سمبڑیال،خاوند سے روٹھ کر میکے آئی شادی شدہ خاتون بیٹیو ںکے ہمراہ اغواء ، خاتون سمیت 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 23 اکتوبر 2020 20:42

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) خاوند سے روٹھ کر میکے آئی شادی شدہ خاتون کو کم عمر بیٹیو ںکے ہمراہ حرام کاری غرض سے اغواء کرلیا گیا، خاتون سمیت 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے علاقہ کھرل میں خاوند سے روٹھ کر میکے آئی شادی شدہ خاتون سفینہ بی بی اپنی 3سالہ بیٹی عطرت فاطمہ اورڈیڑھ سالہ بیٹی نورفاطمہ کو ساتھ لے کر دوائی لینے رندھیر باگڑیاں ہسپتال جارہی تھی کہ راستے میں چائو کے خورد قبرستان کے قریب ملزمان رزاق، ذیشان ،محمد نذیر ،شبینہ بی بی اورافضال ملہی سکنہ پنو ں اٹاری نے حرام کاری کی نیت سے اغواء کر لیا اورکیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہوگئے ۔

تھانہ بیگووالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے اور مصروف تفتیش ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں