سمبڑیال:ایک سال سے دربدر سبزی منڈی بالآخر سرکاری طورپر چوتھی بارشہر سے 8 کلو میٹر دور مستقل طورپر قائم

سبزی فروش دوکانداروں سمیت شہریوںکو سستی سبزی وپھل وغیرہ خریدنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا

پیر 26 اکتوبر 2020 18:46

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) عرصہ ایک سال سے دربدر ہونے والی سمبڑیال کی سبزی منڈی بالآخر سرکاری طورپر چوتھی بارشہر سے 8 کلو میٹر دور مستقل طورپر قائم سبزی فروش دوکانداروں سمیت شہریوںکو سستی سبزی وپھل وغیرہ خریدنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیاسی گروپوں کی چپقلش کی وجہ سے اندورن شہر قائم سبزی فروٹ منڈی جس سے تقریبا ً 150سے زائد دیہاتوں کے عوام مستفید ہورہے تھے کو آڑھتی حضرات غیر سرکاری طورپر شہر سے باہر لے گئے جسے انتظامیہ نے ایکشن لینے کے بعد سیالکوٹ وزیرآباد روڈ جھاڑیانوالہ سٹاپ کے قریب ایک پرائیویٹ جگہ پر منتقل کردیا جبکہ اب سبزی فروٹ منڈی کو سرکاری طورپر شہر سمبڑیال سے تقریباً8کلو میٹر دور رندھیر موڑکے قریب مستقل طورپر قائم کردیا گیا ہے سبزی منڈی شہر سے دور ہونے کے باعث سبزی فروش دوکانداروں اورشہریوں کو سبزی وپھل وغیرہ کی خرید وفروخت کے حوالے سے جہاں طویل سفر طے کرکے سبزی منڈی جانا پڑے گا وہاں پر کرایہ کی مد میں اضافہ اوروقت کا ضیاع بھی مزید پریشانی کا باعث بنے گا ،عوامی سماجی حلقوں سبزی فروش دوکانداروں سمیت شہریوں نے اربا ب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سبزی منڈی کو سمبڑیال شہر کے قریب ہی مستقل طورپر منتقل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں