انسداد پولیو مہم دوسرے روز میں داخل ہوگئی ، ذیشان جاوید

پولیو مہم کے پہلے دن 2لاکھ33ہزار282 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے گئے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

منگل 27 اکتوبر 2020 17:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز میں داخل ہوگئی انسداد پولیو مہم کے پہلے دن 2لاکھ33ہزار282 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے گئے۔ 30اکتوبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم میں کل 1415ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

1213موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر, 133فکسڈ بنیادی و دیہی مراکز صحت, ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں جبکہ 69ٹرانزٹ ٹیمیں جنرل بس سٹینڈ, ریلوے اسٹیشنز, چوکوں اور چوراہوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں۔

مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 129یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز اور252ایریا سپروائزر مانیٹرنگ کررہی ہیں۔ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر, سی ای او ہیلتھ, اسسٹنٹ کمشنرز, ڈی ایچ اوز اور ڈی ڈی ایچ اوز مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم میں 6لاکھ 70ہزار 190بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں