سیالکوٹ پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث عرفان عرف فانہ گینگ گرفتار

ہفتہ 21 نومبر 2020 17:37

سیالکوٹ ۔21نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21نومبر2020ء) :سیالکوٹ پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل اور رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث عرفان عرف فانہ گینگ گرفتار،گینگ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کامال مسروقہ موٹر سائیکلیں ، چنگ چی رکشے اور قیمتی گھریلو سامان برآمد۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گھروں سے قیمتی سامان چوری کرنے ، موٹر سائیکلز اور چنگ چی رکشہ چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ عرفان عرف فانہ اور امیر حمزہ کو گرفتار کر لیاہے ،دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ میں 02عدد موٹر سائیکل،03عددچنگ چی رکشے، دیگر قیمتی گھریلو سامان برآمد کیا گیا ھے۔

ملزمان گھر وں سے قیمتی سامان ، موٹر سائیکلز، چنگ چی رکشے اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کی گرفتار ی سے08مقدمات ٹریس اور درجنہوں وارداتوں کے انکشافات ہوئے ہیں۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں