سیالکوٹ، پابندی کے باوجود دعوت ولیمہ کرنے پر میرج ہال کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

پیر 23 نومبر 2020 17:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پابندی کے باوجود دعوت ولیمہ کرنے پر میرج ہال کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر مبارک میرج ہال کی انتظامیہ لدھڑ کے رہائشی سلمان کی دعوت ولیمہ کا پروگرام کررہی تھی کہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سلمان اکبر نے چھاپہ مار کر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے میرج ہالز میں شادی و دیگر پروگرامز کے انعقاد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں