سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،100 سے زائد صنعتی یونٹ بند

پیر نومبر 23:09

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) : سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،100 سے زائد صنعتی یونٹ بند۔تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن کمپنی کی طرف سے ضلع سیالکوٹ میں فراہم کئے گئے انڈسٹری کنکشن پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث 100 سے زائد انڈسٹری یونٹس بند ہوگئے ہیں جس کی بنائ پر بلیڈر ،ٹینس بال ،رنگ ساز ،ٹیکسٹائل سمیت فٹ بال کے کارخانے بند ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مالکان کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے جس سے کروڑوں ڈالر کی برآمدات بھی شدید متاثر ہونگی، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سمال میڈیم انڈسٹری سٹی میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے تاکہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments