سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و سائبر کرائم کا اجلاس

منگل نومبر 23:07

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء) : سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و سائبر کرائم کا اجلاس سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی محمد کاشف الماس، سینئر وائس چیئرمین عمر خالد، محمد وسیم، انیل سرفراز، دانش عابد، فیصل خاور، سلمان مجیدشیخ، موتی لال مہرا، ندیم، محمد وقاص ودیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کی ڈاکومنٹری کے علاوہ سائبر کرائم کے حوالے سے کاروباری برادری کو حائل مشکلات پر بریفننگ دی گئی اور نئے آئی ٹی منصوبوں کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین کاشف الماس نے کہا کہ جدید دور میں آئی ٹی کاروبار کی سہولت اور اسکے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کررہی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کاروباری برادری کو آئی ٹی کے مختلف پہلووں سے جامع طورپر روشناس کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments