تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

منگل نومبر 23:07

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء) : تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ منڈیر کلاں میں سہیل شہزاد اپنے دوست وقار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گجرات جارہے تھے کہ موٹروے سے تیز رفتار ویگن آئی جس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں سہیل شہزاد اور اسکا دوست وقار احمد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وقار کو اسکی تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments