سیالکوٹ، سیشن عدالت سے ذہنی معذور لڑکی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی

جمعرات 14 جنوری 2021 19:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) سیشن عدالت سے ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج سمبڑیال محمد زاہد غزنوی کی عدالت میں تھانہ ائیرپورٹ پورٹ کا 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی ثناء بی بی کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ے کا مقدمہ ملزم محمد اقبال ولد سید محمد کے خلاف زیر سماعت تھا۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 50 ہزار روپے بطور معاوضہ مذکورہ لڑکی کو ادا کرنے کی سزا کا حکم سنا ہے۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ جبکہ عدم ادائیگی معاوضہ کی صورت میں مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزم نے 2019 ء میں مذکورہ لڑکی کے ساتھ قبرستان عبداللّٰہ آباد میں زبردستی زیادتی کی تھی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں