سیالکوٹ،ریلوے لائن عبور کرتے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق

جمعرات 14 جنوری 2021 19:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) پسرور کے علاقہ کینٹ کے ریلوے پھاٹک پر کانوں پر ہینڈ فری لگا کر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر موضع دھیر وال کا رہائشی 18سالہ نوجوان عدیل ولد اصغر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ہینڈ فری لگا کر ریلوے لائن کے پاس سے گزر رہا تھا جبکہ بھلور کنگرہ روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار لوہاراں مگلوٹیاں ظفروال کا رہائشی 40سالہ نصیر احمد ولد عبدالغنی سر کچلنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں