سیالکوٹ،بہنوئی نے ساتھیوں کی مدد سے سالی کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کر لیا

جمعرات 14 جنوری 2021 19:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) بہنوئی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے سالی کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موضع جھنڈو ساہی کے رہائشی بابر کی بیوی کے اپنے بہنوئی سجاد وارث کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جبکہ بابر ذریعہ معاش کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے اور بابر گزشتہ روز قبل پاکستان آ یا تو اس کی بیوی گھر پر موجود نہ تھی اس نے اپنی بیوی کی تلاش شروع کی تو اس کو علاقہ کے مکینوں نے آ گاہ کیا کہ تمہاری بیوی کو اس کا مذکورہ بہنوئی اپنے ساتھیوں شہباز اور دو خواتین تنزیلہ ،اسیہ اور ایک نامعلوم شخص کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر اغواء کر کے لے گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں