سیالکوٹ، اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی

جمعرات 14 جنوری 2021 19:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے محلہ رنگ پورہ سے لاکھوں روپے مالیت کی آعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ماڈل کلکٹریٹ کسٹم سیالکوٹ کو اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ رنگ پورہ میں ایک شہری کے پاس آعلی کوالٹی کی ہیروئن ہے تو مذکورہ کلکٹریٹ کی انتظامیہ نے اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے انسپکٹر صائم ڈار کی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دی تو مذکورہ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری سے چار کلو آعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔معلوم ہوا ہے کہ برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔جبکہ مذکورہ انسپکٹر نے شہری کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ رنگ پورہ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں