سمبڑیال:پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو کمر توڑ مہنگائی کے منہ میں دھکیل دیا

دن بدن بڑھتی مہنگائی سے سفید پوش غرب طبقہ زندہ درگور،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے کے ساتھ مذاق ،بدترین مہنگائی کے ستائے شہری عوامی سروے کے دوران پھٹ پڑے

منگل 19 جنوری 2021 23:10

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو کمر توڑ مہنگائی کے منہ میں دھکیل دیا ،دن بدن بڑھتی مہنگائی سے سفید پوش غرب طبقہ زندہ درگور،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے کے ساتھ مذاق ،بدترین مہنگائی کے ستائے شہری عوامی سروے کے دوران پھٹ پڑے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ایک ماہ کے دوران پٹرولیم کی مصنوعات میں دوسری بار اضافہ اور بجلی کی قیمتوں کو بڑھانے کے اعلان پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے مہنگائی کے حوالے سے کیے گئے سروے کے دوران کہا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے کے باعث جہاں پر پہلے ہی بہت مشکل سے زندگی کا پہیہ چلا رہے ہیں اور گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت پہنچنے سمیت سفید پوش اور غریب دیہاڑی دار مزدور طبقہ کے لئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو چکا ہے وہاں پہ رہی سہی کسر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے جس سے آٹا ،چینی،گھی، ادویات ،پھل سبزی،دالیں ،گوشت ،دودھ ،دہی چاول سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں جوپہلے ہی آسمان کو چھو رہی ہیں مزید مہنگائی ہو جائے گی اور آنے والے مہنگائی کے سونامی میں عام آدمی کا عرصہ حیات اور تنگ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

شہریوں شہباز،چاچا اختر،حمز ہ افتخار،سلمان رفیق ، آمنہ عبدالقادر،اسماء بی بی ،پروین بی بی سمیت دیگر کا کہنا تھا ہے موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے جتنے بلند بانگ دعوے کرتی ہے مہنگائی اتنی ہی زیادہ ہو جاتی ہے جس سے حکمران جماعت کے خلاف عوام میں تشویش پائی جارہی ہے

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں