ترکی کی قومی ائیرلائن ٹرکش آئیرلائنز کا سیالکوٹ ،استنبول کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ جلد موقع ہے، چیئرمین سیال

جمعرات 21 جنوری 2021 22:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لمیٹڈ (سیال) کے چیئرمین میاں نعیم جاوید نے کہا ہے کہ ترکی کی قومی ائیرلائن ٹرکش آئیرلائنز کا سیالکوٹ اور استنبول کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ جلد موقع ہے۔ اس سلسلے میں ترکش ائیر لائنز کی ٹیم کا دورہ پہلی کڑی ہے جس کے لیے ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کاخیر مقدم کرتے ہیں۔

ا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ترکش ائیر لائنز کے وفد سے منعقدہ اجلاس کے بعد ایک ملاقات میں کیا۔میاں نعیم جاوید نے کہا ہے یہ امر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لئے۔باعث خوشی و مسرت ہے کہ ہمارے انتہائی مخلص دوست اسلامی ملک ترکی کی قومی ائیرلائن لائن نے پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر میں بننے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ لیمیٹڈ اور استنبول کے درمیان پروازیں شروع کرنے کی ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے اپنے جنرل منیجر ترکش آ ئیر لائنز برائے پنجاب مسٹر حامد ایلڈیل اکلیوگلوHamid ELDELEKLIOGLU کی قیادت میں اپنی ٹیم سیالکوٹ بھیجی ہے۔

(جاری ہے)

جس نے ائیرپورٹ پر مسافروں اور فضائی کمپنیوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لے کر مارچ یا اپریل میں سیالکوٹ اور استنبول کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ترکش ائیر لائنز کی سیالکوٹ اور استنبول کے درمیان فضائی سروس شروع ہونے سے یورپ اور امریکہ جانے والے کاروباری افراد سمیت سیاحوں اورعام مسافروں کو بڑا فائدہ ہوگا جبکہ کارگو کی ترسیل میں بھی مزید آسانی پیدا ہو جائے گی۔

جنرل منیجر پنجاب مسٹر حامد نے اپنے دورے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ سیالکوٹ اور اس سے ملحقہ اضلاع کے فضائی مسافروں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کریں۔ دورے کے اختتام پر میاں نعیم جاوید نے جنرل منیجر پنجاب مسٹر حامد سیال کو شیلڈ بھی پیش کی۔ اس موقع پر اسٹیشن منیجر لاہو برخان یلڈرم، نمائندہ ریجنل مار کیٹنگ پنجاب کامران عابد حسین، ائیرپورٹ منیجر نثار احمد، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عامر یعقوب اور منیجر تعلقات عامہ عبدالشکور مرزا بھی موجود تھے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں