سیالکوٹ،ٹیوٹا وین ،ٹرک کی ٹکر ، 4 افراد جاں بحق

جمعرات 21 جنوری 2021 22:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) ٹیوٹا وین اور ٹرک کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے وزیر آباد روڈ پر رویلہ سٹاپ کے قریب سیالکوٹ سے راولپنڈی کی جانب جانے والی ٹویاٹا وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے شدید دھند میں ٹکر ا گئی جس کے نتیجہ میں موقع پر تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو1122کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کر کے ٹویاٹا میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا جن میں 55سالہ عثمان ولد موسی ،26سالہ وزیر اللہ ولد رحیم گل دونوں کا تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقہ کڑک ہے جبکہ 40سالہ اسلام ولد رحمت جان ، 35سالہ ملک عابد ولد ملک فیاض عمر، 35سالہ نوید ولد عمر سیالکوٹ کے رہائشی ہیں اور 30سالہ کامران ولد عبدالرحیم اور 30سالہ پرویز ولد ابرار خان دونوں کا مانسہرہ کے رہائشی ہیں ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیر آباد میں منتقل کر دیا گیا جبکہ 43سالہ محمد آصف ولد خادم حسین رہائشی وزیر چک سیالکوٹ، 37سالہ محمد وسیم ولد سلیم کھروٹہ سیداں سیالکوٹ اور 43سالہ رانا آصف ولد نامعلوم سودھریکے سیالکوٹ کے رہائشی ہیں جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور 32سالہ عصمت اللہ ولد نامعلو م کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122 ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیراباد منتقل کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ہو گیا جبکہ تحصیل پسرور کے علاقہ پسرور سے ڈسکہ روڈ پر موسی پور سٹاپ کے قریب بس کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ان زخمیوں میں 55سالہ ریاض ولد تاج دین رہائشی نارووال،67سالہ ثنااللہ ولد ابراہیم رہائشی فیصل آباد، 38سالہ رمضان ولد غلام رسول رہائشی نارووال اور 23سالہ سعدیہ زوجہ افتخار رہائشی قلعہ احمد آباد کو ریسکیو1122 ٹیم نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور پسرور کے محلہ شاہ ملوک روڈ محلہ ٹینکی والا میں کارخانے سے واپس آتے ہوئے نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے کر 29سالہ نوید ولد محمد یونس کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 ٹیم نے ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مذکورہ زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور ہسپتال منتقل کر دیا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں