سمبڑیال، پولیس بچے سے بدفعلی کے ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے سرپرست بن گئی ،مدعی پر صلح کیلئے دبائو اور دھمکیاں ، متاثرہ بچے کے ورثاء کاانصاف کے حصول کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعرات 21 جنوری 2021 23:28

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) تھانہ ائیر پورٹ پولیس بچے سے بدفعلی کے ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے سرپرست بن گئی ،مدعی پر صلح کیلئے دبائو اور دھمکیاں ، متاثرہ بچے کے ورثاء کاانصاف کے حصول کیلئے پریس کلب سمبڑیال کے سامنے احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے موضع ڈیرہ آرائیاں کے رہائشی محنت کش محمد اعظم ولد رحمت علی نے عزیر و اقارب کے ہمراہ پریس کلب سمبڑیال کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نعمان علی سے خنجر کی نوک پر بد فعلی کرنے والے ملزم محمد اویس کو تھانہ ائیرپورٹ پولیس گرفتار کرنے کی بجائے مبینہ طور پر بھاری نذرانہ وصول کرکے اُلٹا ملزم کی سرپرستی کر رہی ہے ،مقدمہ درج ہونے کے باوجود ہفتہ سے زائد دن گزرنے کے باوجود ملزم تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا اور میرے بیٹے سے بدفعلی کا ملزم ہمیں مقدمہ کی پیروی سے باز رکھنے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ تھانہ ائیر پورٹ کا ایس ایچ او اور مقدمہ کا تفتیشی خالد محمود ملزم کے ساتھ ملی بھگت کر کے ہمیں ملزم کے ساتھ صلح کرنے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے ،محنت کش محمد اعظم نے کہا کہ انصاف نہ ملنے پر میں اپنے بچے سمیت ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کر لوں گا جس کی تما م تر ذمہ داری تھانہ ائیر پورٹ پولیس کے ذمہ دران پر ہو گی ،جبکہ مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں