پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب، تحریک انصاف نے ا میدوار کا اعلان کردیا، قیصر اقبال بریار امیدوار نامزد

جمعرات 10 جون 2021 23:07

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے قیصر اقبال بریار کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔قیصر اقبال بریارسیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی اور چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ نیازی نے قیصر اقبال بریار کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے جبکہ مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خوش اختر سبحانی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں