سیالکوٹ ،جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں نقل کرتے ہوئے طالب علم کو چھاپہ مار ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں نقل کرتے ہوئے طالب علم کو چھاپہ مار ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ا پسرور میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ کے زیر اہتمام ہونے والے جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں ایک طالب علم نقل مار رہا تھا کہ مذکورہ بورڈ کی چھاپہ مار ٹیم نے اس کو نقل مارتے ہوئے رنگے ہاتھوں نقل شدہ مواد کے ہمراہ پکڑ کر تھانہ پسرور سٹی پولیس کے حوالہ کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں