سیالکوٹ،تین نامعلوم نو سر بازوں نے سرکاری آ فیسر بن کر بیرون ملک سے آ نیوالے شہری کو لوٹ لیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 17:32

سیالکوٹ،تین نامعلوم نو سر بازوں نے سرکاری آ فیسر بن کر بیرون ملک سے آ نیوالے شہری کو لوٹ لیا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) تین نامعلوم نو سر بازوں نے سرکاری آ فیسر بن کر بیرون ملک سے آ نے والے شہری کو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دبئی سے ایک پاکستانی شہری شمیم احمد سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ لیمیٹڈ سے اپنے بھائی کے ساتھ گاڑی پر اپنے گھر جارہا تھا کہ تین نامعلوم نو سر بازوں نے ان کی گاڑی کو جنرل بس سٹینڈ سمبڑیال پر روک کر اپنے آ پ کو سرکاری آ فیسر ظاہر کر کے ان کے سامان کی تلاشی کے دوران 13 ہزار درہم،6 ہزار پاکستانی روپے اور ضروری کاغذات لے کر فرار ہو گئے۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں