سیالکوٹ،خاتون کے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) خاتون کے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ13 ستمبر 2021 کو زوہیب ولد محمد اشرف سکنہ نواں پنڈ سیالکوٹ نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی بیوی کو پانچ افراد نے اغواء کرنے کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ زاہد نعیم اور ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ سب انسپکٹر عمر مشتاق پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر مقدمہ کو اصل حقائق پر یکسو کرنے کا حکم دیا ۔

جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ ذاہد نعیم نے انکوائری عمل میں لائی جو جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے دوران انکوائری یہ بات سامنے آئی کہ مدعی مقدمہ زوہیب نے اپنی بیوی کو استعمال کرتے ہوئے من گھرٹ وقوعہ بنا کر پانچ افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ ذاہد نعیم نے بتلایا کہ خاتون کو اغوائ نہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ساتھ زیادتی ہوئی، بلکہ مسمات ناذیہ بی بی کے شوہر ذوہیب نے شریف شہریوں کو بلیک میل اور اپنے مخصوص مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے جھوٹا وقوعہ بنا کر مقدمہ درج کروایا۔ مسمات ناذیہ بی بی نے بھی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا ہے کہ اس کو کسی نے بھی اغواء نہ کیا اور نہ ہی زیادتی کی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں