ڈپٹی کمشنر آفس سیالکو ٹ کے رجسٹریشن سنٹر اربن اور رورل میں ون ونڈوآپریشن کا آغاز 11اکتوبر سے کیا جارہا ہے

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 13:23

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2021ء) بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کی زیر نگرانی ڈی سی آفس کمپلیکس میں واقع ماڈل رجسٹریشن سنٹر اربن اور رورل سیالکو ٹ میں سائلین کی سہولت کیلئے ون ونڈوآپریشن کا آغاز 11اکتوبر سے کیا جارہا ہے ۔ سائلین کی جائیدادوں کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹری اور انتقال24گھنٹے میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

سب رجسٹرار  رجسٹری کاغذات کے ساتھ ہی خریدار کو کمپیوٹرائزڈ انتقال نمبر جاری کردیں گے اور 24گھنٹوں کے اندر رجسٹریشن کا کمپیوٹرائزڈ فرد متعلقہ دیہی مرکز مال /اراضی ریکارڈ سنٹر میں دستیاب ہوگا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے ماڈل رجسٹریشن سنٹر میں کمپیوٹر کاونٹرز،سائلین کیلئے انتظار گاہ ، نشستوں سمیت دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ماڈل رجسٹریشن سنٹرمیں آئے ہوئے سائلین سے ملنے والی سہولیات بارے استفسار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف نے ڈسٹرکٹ ناظر اسد گھمن، رجسٹری محرران ملک منور اقبال اورنعیم بٹ کے ہمراہ سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودے بھی لگائے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں