تاجر معاشرے کا معزز طبقہ ہیں ان کی عزت و تکریم کو یقینی بنائیں گے ،چودھری محمد اخلاق

منگل 12 اکتوبر 2021 15:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا کہ تاجر معاشرے کا معزز طبقہ ہیں ان کی عزت و تکریم کو یقینی بنائیں گے ، پرائس چیکنگ مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹس ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں ، تاہم مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد ونوش کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے تاجر فکس کی گئیں پرائس پر من و عن عمل کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ناجائز منافع خوری کے ارتکاب سے گریز کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سیالکوٹ کے کمیٹی روم میں مرکزی انجمن تاجراں سیالکوٹ کے ممبران کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق ، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف، صدر مرکزی انجمن تاجراں حاجی مہر غلام مجتبےٰ اور سیکرٹری شیخ جاوید حیدر ، مختلف تاجرتنظیموں کے نمائندگان اور اسپیشل پرائس مجسٹریٹس بھی اس موقع بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کو پرائس چیکنگ کے دوران اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے مبینہ نارواسلوک کے بارے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجروں کے تحفظات اور خدشات کے ازالہ کی یقینی دہانی کرتے ہوئے کہاکہ اسپیشل پرائس مجسٹریٹس اس امر کے پابند ہیں کہ وہ خود جاکر پرائس چیک کریں ناکہ ان کی جگہ ان کی ماتحت بطور اسپیشل پرائس مجسٹریٹس کام کریں ۔

اس سلسلہ میں تمام پرائس مجسٹریٹس کو شناختی کارڈ جاری کیا گیا ہے یہ دکاندار کا حق ہے کہ وہ پرائس مجسٹریٹس سے اس کی شناخت طلب کریں اوراگر پرائس مجسٹریٹس اپنی اختیارات کانا جائز استعمال کریں تو اس بارے میں ان کو اطلاع دیںجس کی بنیاد پر  کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کمیونٹی اسپیشل پرائس مجسٹریٹس سے تعاون کرے اور ان سے بلا وجہ نہ الجھے ۔

انہوں کہاکہ اشیائے خورد نوش کی قیمتیں کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا اس دفعہ اشیاءخور د نوش کی پرچوں کے ساتھ ساتھ تھوک لے ریٹس بھی مقرر ´کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اسٹور ز پر صرف مقررہ کردہ نرخوں پر اشیائے خورد نوش فروخت کی جاسکے گی ۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں کا تعین پرائس کنٹرول کمیٹی کے اراکین کی مشاورت اور قریبی اضلاع نارووال اور گوجرانوالہ میں قیمتوں کو سامنے رکھ کر کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ لہائی بازار میں ہائی پرائس کی رپورٹ موصول ہوئی ہیں جس کیلئے میں نے خود لہائی بازار اور غلہ منڈی تفصیلی دورہ کیا اور تاجروں کو اس بابت تاکید کی ۔ انہوں نے کہاکہ پرائس چیکنگ کیلئے دیگر ایجنسی جن میں اربن یونٹ، آئی بی ، اسپیشل برانچ کی کولیسٹر بیس رپورٹ پر کارروائی کی جاتی ہے جبکہ ہفتہ وار چیف سیکرٹری پنجاب تمام ڈپٹی کمشنر ز سے پرائس چیکنگ پر میٹنگ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں