ّسمبڑیال: میونسپل کمیٹی کے نمائندوں نے 25ماہ کے بعد دوبارہ اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:52

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) میونسپل کمیٹی کے نمائندوں نے 25ماہ کے بعد دوبارہ اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا، میونسپل کمیٹی کے عملہ کا بلدیاتی نمائندوں کا استقبال۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے بلدیاتی نمائندوں نے چیئرمین رانا جنگ شیر اور وائس چیئرمین چوہدری احسن ظفر گھمن کی قیادت میں دوبارہ اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔

اس موقعہ پر چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری جنگ شیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم برسراقتدار ہوں یا اپوزیشن میں ہمارے دروازے عوام کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور ہم سیاست عبادت سمجھ کر تے ہیں اور ہم عدالت عظمیٰ کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ایک دفعہ پھر عوامی خدمت کا پلیٹ فارم مہیا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم شہر میں صفائی ستھرائی کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ، میونسپل کمیٹی سمبڑیال کی طرف سے حال ہی میںشہریوں پر لگائے گئے بے جا ٹیکسوں میں کمی کیلئے کوئی قانونی حل نکالیں گے اور سمبڑیال کی عوام کو صاف پانی پینے کیلئے شروع کیے جانے والے منصوبہ کا ادھورا کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے سمیت عوام اور شہر کی بہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے کیونکہ بلدیات جمہوریت کی نرسری ہے جس کے تحت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی جلد ہوتے ہیں

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments