ضلع سیالکوٹ میں جاری انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے دوران 5لاکھ سے زائدبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 20 نومبر 2021 14:19

ضلع سیالکوٹ میں جاری انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے دوران 5لاکھ  سے زائدبچوں کو حفاظتی  ٹیکے  لگائے  گئے ،ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2021ء) 20نومبر سے ضلع سیالکوٹ میں جاری انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے دوران اب تک 5لاکھ76ہزار 9بچوں کو حفاظتی ٹیکہہ جات لگائے جاچکے ہیں جبکہ 5سال سے کم عمر تقریبا2لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے بھی پلائے جاچکے ہیں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے انسداد خسرہ و روبیلا کی جاری مہم کے ریویو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے کہاکہ ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی اسپیشل مہم کے دوران 9 ماہ سے لے کر 15 سال سے کم عمر بچوں کو موذی بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے ویکسینیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ بچوں کے والدین کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے جان سے پیاروں کے خوشحال مستقبل اور خوشیوں کی خاطر انہیں قومی مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے قومی جذبے سے فرض انجام دیں اورکسی قسم کی غفلت ، سستی، تساہل اور لاپروائی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ کے 9ماہ سے 15سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی ٹیکہ ضرور لگایا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ 27نومبر تک کوئی بچہ رہ نہ جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی او ایچ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں ٹیموں کی فیلڈ میں جاکر مانیٹرنگ کریں اور ان کے کام کے معیار کی فیلڈ میں پڑتال کریں اور ان کی رہنمائی کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ خسرہ اور روبیلا کی ملکی تاریخی کی سب سے بڑی مہم ہے اس کو کامیاب بنانے ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں