ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کا شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کےلئے تفصیلی دورہ

منگل 23 نومبر 2021 14:43

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق کا شہر کے مختلف علاقوں میں  جاری ترقیاتی منصوبوں،صفائی ستھرائی اور ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لینے کیلئے  تفصیلی دورہ۔ کشمیرروڈ اور خادم علی روڈ پر سیور لائن اور واٹر سپلائیز کی لائنیں ڈالنے کے منصوبے پر کام کے رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور متعلقہ مقامی حکام اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ  منصوبے کے ڈیزائن کے عین مطابق سیور لائن اور واٹر سپلائی لائن کے ڈالنے کے بعد روڈ کی بحالی کا کام بھی جلد مکمل کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو روانی پیدا ہو اور شہریوں اس ضمن میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زیر تعمیر روڈز پر پانی کا باقاعدگی سے چھڑکاؤ کیا جائے اور روڈز کی مکنیکل سویپر سے صفائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نےشہر میں کوڑا کرکٹ بروقت لفٹ کرنے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سہرایا اور کہا کہ شہریوں کو معیاری صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ہیلپ لائن پر شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت مراد پور کا بھی اچانک دورہ کیا اور وہاں پر علاج کی غرض سے آنے والے شہریوں سے ملنے والی طبی سہولیات کہ بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی تزائین وآرائش کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر سی او ایم سی ایس زبیر وٹو اور سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد محمود گورائیہ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

سیالکوٹ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments