سمبڑیال:کار سرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج

سرکاری سبزی و فروٹ منڈی کو کھولنے میں رکاوٹ ڈالنے پر عقیل چیمہ سمیت دیگر خلاف ایف آئی آر کا اندراج

بدھ 24 نومبر 2021 23:44

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) کار سرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ درج،سرکاری سبزی و فروٹ منڈی کو کھولنے میں رکاوٹ ڈالنے پر عقیل چیمہ سمیت دیگر خلاف ایف آئی آر کا اندراج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری سبزی و فروٹ منڈی کو کورونا کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لیے بند کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے حکم پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اختر حسین نے اپنے نائب قاصد محمد اصغر کے ہمراہ بند سرکاری سبزی منڈی کھولنے کے سلسلہ میں آڑھتیوں سے رابطہ کیاتو عقیل چیمہ، عبدالرزاق، ابوداؤد، غضنفر وغیرہ نے کار سرکار میں مداخلت کرتے منڈی کی منتقلی میں رکاوٹ ڈالی۔

آڑھتیوں اور زمینداروں کے سامان کو سرکاری منڈی میں جانے سے روکا اور گورنمنٹ کی منڈی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پولیس تھانہ سمبڑیال نے سیکرٹری مارکیٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں