سمبڑیال:گھریلو سوئی گیس میٹر کے ساکٹ چوری ہونے کا نان سٹاپ سلسلہ جار ی

بدھ 24 نومبر 2021 23:48

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) گھریلو سوئی گیس میٹر کے ساکٹ چوری ہونے کا نان سٹاپ سلسلہ جاری،ایک ہفتے کے دوران 100 سے زائد پیتل کے ساکٹ چوری کیئے جا چکے ہیں، عوامی رائے میں پولیس سکواڈ کی ملی بھگت کے بغیر چوری ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران محلہ تاج پورہ، واٹر ورکس، پرانا ڈاکخانہ، محمد پورہ، محلہ دار السلام سے گھروں کے باہر لگے ہوئے سوئی گیس میٹر کے اوپر لگے ہوئے تقریبا 100 سے زائد پیتل کے بیرل نامعلوم چور اتار کر لے گئے ہیں۔

درخواست دینے کے باوجود پولیس تھانہ سمبڑیال لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور متعلقہ پولیس سکواڈ بھی چوروں کو پکڑنے میں کوئی سرگرمی نہیں دکھا رہی۔گیس میٹر کے اوپر لگے پیتل کے بیرل وغیرہ اتر جانے کے بعد گیس کی سپلائی جاری رہنے اور گیس کے پھیلنے سے کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں