سمبڑیال:کوریئر سروس شہریوں ، تجارتی سمیت سرکاری اداروں کو لیٹ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا

منگل 11 جنوری 2022 22:31

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2022ء) کوریئر سروس شہریوں ، تجارتی سمیت سرکاری اداروں کو لیٹ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوسرے شہروں سے سمبڑیال شہر میں مختلف پرائیویٹ کوریئر کمپنیز لیپرڈ ، TCSکی سروس انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی ہے ڈاک صبح10/11بجے کی بجائے دوپہر کے بعد سیکنڈ ٹائم شہریوں ، سرکاری ونجی اداروں کو مل رہی ہے اُس وقت بینک اورنجی وسرکاری دفاتر وں کے بند ہونے کا ٹائم ہوجاتا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کوریئر سروس کمپنیوں نے عملہ کم رکھا ہوا ہے جس کے باعث لوگوں کو ڈاک لیٹ مل رہی ہے۔ سول سوسائٹی نے متعلقہ کمپنیز کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں