سیالکوٹ ،بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے تمام ملزمان گرفتار

جمعرات 13 جنوری 2022 17:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2022ء) سیالکوٹ میں بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر گزشتہ دنوں ایک معمر خاتون کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق کانپور پلوڑہ میں منور کنول نامی خاتون کو چار خواتین سمیت 11 افراد نے سر عام تشدد کا نشانہ بنایا تھا ملزمان اور متاثرہ خاتون کے درمیان 2013 سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ملزمان خاتون پر تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے پولیس نے مقدمے میں نامزد 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں سے 4 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ دیدیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو عدالت نے ریمانڈ پر 15 جنوری تک پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں