عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی کے لوگ بھی رو رہے ہیں، خواجہ آصف

عمران خان کی وجہ سے اب تحریک انصاف کے لوگ بھی رہ رہے ہیں،تین سال قبل عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جس کے اثرات آج پوری قوم بھگت رہی ہے،ہم اپنے ملکی مقاصد سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، ہمارے ملک میں غربا اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک سب کے سامنے ہے،ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے مگر اس بار ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے، ور کرز کنونشن سے خطاب

اتوار 16 جنوری 2022 20:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے اب تحریک انصاف کے لوگ بھی رہ رہے ہیں،تین سال قبل عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جس کے اثرات آج پوری قوم بھگت رہی ہے،ہم اپنے ملکی مقاصد سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، ہمارے ملک میں غربا اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک سب کے سامنے ہے،ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے مگر اس بار ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تین سال قبل عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جس کے اثرات آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان (پی ٹی آئی) کو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے ہیں کیونکہ پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،بجٹ منظور ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں اور عمران خان نے اپنے فنانسروں کو لوٹ مار کی کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان ہمارا حکمران اس لئے ہے کیونکہ ہم اپنے ملکی مقاصد سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، ہمارے ملک میں غربا اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک سب کے سامنے ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومتی پارٹی میں بہت زیادہ دڑاریں پڑ چکی ہیں، عمران خان کی وجہ سے اب تحریک انصاف کے لوگ بھی رہ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، آج ملک و ملت اور بائیس کڑور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، حکومت ساڑھے تین سال کا عرصہ گزار کر خود ہی بے نقاب ہوئی اب ان کا بہت جلد احتتام ہوجائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے مگر اس بار ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے۔

مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے کا مطلب قانون کی حکمرانی اور چوروں کے لیے راستے کو بند کرنا ہے، چور دروازوں سے قانون کی خلاف ورزی کرکے اقتداروں میں آنے والوں کی مثال عمران خان ہے۔انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کر دیا جبکہ نواز شریف کے دور میں ملک نے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے، جولائی 2018 میں جو ہوا آج ہمارا بچہ بچہ اس کی قیمت ادا کر رہا، عمران خان کہتا تھا کہ قرض نہیں لوں گا خودکشی کر لوں گا مگر آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لئے گئے لیکن انہوں نے خودکشی نہیں کی کیونکہ اس کے لیے غیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں