سمبڑیال،مہنگائی کے نام پر حکومت بدل گئی پر مہنگائی کنٹرول نہ ہوسکی

پیر 9 مئی 2022 23:54

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2022ء) مہنگائی کے نام پر حکومت بدل گئی پر مہنگائی کنٹرول نہ ہوسکی، سمبڑیال وگردونواح میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کے بعد مصنوعی مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، چکن گوشت اونچی اڑان کے بعد 500روپے ، پیاز 200روپے ،لیمن 1ہزار روپے کلو تک فروخت ہونے لگا، چھوٹا بڑا گوشت بھی بدستور من مانے ریٹوں پر فروخت جاری ، مہنگائی کے باعث سبزی و فروٹ منڈی بھی خریداروں سے خالی جبکہ انتظامیہ حکومتی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ، مہنگائی میں ریلیف ’’لالی پاپ‘‘ دے کر برسراقتدار آنے والے موجودہ حکمران بھی سابق حکومت کی ڈگر پر چل پڑے منافع خوروں کے ہاتھوں غریب سفید پوش طبقہ سراپا احتجاج نظر آنے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنے اور روز افزوں بلند ہوئی منگائی کے نام پر سابق پی ٹی آئی حکومت گھر جانے کے بعد مہنگائی کا آسیب پوری طرح عوام کو اپنے شکنجے میں جکڑے ہوئے اورپنجاب حکومت چیف سیکرٹری پنجاب کی گرانفروشوں پر قابو پانے کے واضع احکامات ہدایات کے باوجود تحصیل سمبڑیال میں مصنوعی مہنگائی کا جن بدستور بے قابو ہے اورشہر وگردونواح میں سرکاری ریٹ 423روپے کی بجائے 500 روپے کلو ،چھوٹا گوشت 1100روپے کی بجائے 1600روپے بڑا گوشت 550روپے کی بجائے 700روپے ، پیاز 75روپے کی بجائے 200روپے ،ٹماٹر 55روپے کی بجائے 125 روپے ،آلو 24روپے کی بجائے 60روپے ،لیموں 750روپے کی بجائے 1ہزارروپے کلو تک جبکہ روٹی سرکاری قیمت 7روپے کی بجائے روپے میں سرعام فروخت کی جارہی ہے اوریہی حال دیگر اشیائے خوردونوش کی فروخت کا ہے جبکہ سبزیاں اورپھل بھی سرکاری ریٹ لسٹ سے ہٹ کر منہ مانگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں اورگزشتہ دنوں سے سبزی وفروٹ میں مصنوعی مہنگائی کے باعث چھوٹے دوکاندار وں ،شہریوں کی خرید کے حوالے سے تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ،مہنگائی کی چکی میں پسے مظلوم غریب عوام کا کہنا ہے کہ بدترین مہنگائی کے الاپ کی آڑمیں پی ٹی آئی حکومت کے جانے اورمہنگائی میں ریلیف دینے کا لالی پاپ دے کر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں سے بھی منافع خوری کنٹرول نہیں ہورہی بلکہ دن بدن بڑھتی جارہی ہے اورموجودہ حکمرانوں سے بھی وابستہ امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے ان سے اپنی ’’یاریاں ‘‘ نبھانے میں مصروف نظرآرہے ہیں

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں