سمبڑیال، نان ٹیکنیکل کام چور نااہل عملہ خراب ہونے والے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کی بجائے جا ن بوجھ کر لیٹ کرکے عوام کو خوار کرنے لگا

جمعرات 12 مئی 2022 00:39

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2022ء) زمانہ بدل گیا پر واپڈا سب ڈویژن سمبڑیال عملہ کا چال چلن تبدیل نہ ہوسکا، نان ٹیکنیکل کام چور نااہل عملہ خراب ہونے والے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کی بجائے جا ن بوجھ کر لیٹ کرکے عوام کو خوار کرنے لگا، پرانا بازار منڈی سمبڑیال کے داخلی راستہ پر نصب ’’آڑھے ترچھے‘‘ لٹکائے ٹرانسفارمرز آئے روز ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر جلنے کے باعث بازار سمیت ملحقہ مارکیٹ کی بجلی آئے روز خراب رہنے لگی جبکہ شتر بے مہار واپڈا اہلکارمعطل نظام بجلی چالو کرنے کی بجائے صارفین سے ’’مال پانی ‘‘وصولی کے نام پر عوام کو خوار کرنامعمول بنا لیا ، عوامی سماجی حلقوں کا سب ڈویژن گیپکو سمبڑیال میں عرصہ دراز سے کام چور بھیدی عوام کو پریشان کرنے والے عملہ کے خلاف چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ سمیت واپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن گیپکو سمبڑیال میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکار مظہر ، نصراللہ وغیرہ دیگر اہلکاروں پر مشتمل عملہ اہل علاقہ کے لیے درد سر بن گیا ثناء اللہ ، اکبر ،سلمان، مدثر، احسان ، وکی، محمد ارشد اوردیگر صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ واپڈا اہلکار بجلی خراب ہونے کی شکایات پر اول تو ٹھیک کرنے آتے ہی نہیں اگر خدا خدا کر کے آتے ہیں تو مبینہ طورپر مال پانی بنانے کے چکر میں 1گھنٹے کا کام دنوں پر ڈال دیتے ہیں اورپرانا بازار منڈی کے داخلی راستے پر نصب ٹیڑھے پولوں پر آڑھے ترچھے نصب ٹرانسفارمر نان ٹیکنیکل عملہ کی غفلت پر آئے روز خراب ہو کر بجلی کی معطلی کا سبب بنتے ہیں اوراس سے قبل متعدد بار نان پروفیشنل اہلکاروں کے ہاتھوں ٹرانسفارمر ز جل چکے ہیں جبکہ افسران بالا کو بھی خاطر میں نہ لانے والے واپڈا اہلکار عوامی شکایات پر فوری بجلی چالو ،سپلائی بحال کرنے کے لیے اپنی من مرضی سے کئی کئی دن کام التوا کا شکار رکھتے ہیں اورمذکورہ واپڈا اہلکاروں کا رویہ بھی شہریوں کے ساتھ انتہائی ناروا ہوتا ہے ، عوامی سماجی حلقوں سمیت صارفین نے چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ جام محمد ایوب سمیت گیپکو کے اعلیٰ افسران سے عوام کو پریشان کرنے والے اہلکاروں کی فوری تبدیلی سمیت ان کے خلا ف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

موقف کے کے لیے رابطہ پر متعلقہ ایس ڈی او کا کہنا تھا کہ غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں