سیالکوٹ،دوطالب علم نہر میں ڈوب کر جاں بحق

بدھ 18 مئی 2022 22:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) سیالکوٹ کے علاقہ آلے والی نہر میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے جانے والے دو طالبعلم ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق ایک طالب علم کا پاؤں پھسلا اور وہ نہر میں جا گرا دوسرا اسے بچانے کی غرض سے کودا اور پانی میں ڈوب گیا ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں انکی نعشیں تلاش کر رہی ہیں ۔ڈوبنے والوں میں 17 سالہ طلحہ سکنہ سمبڑیال اور 17 سالہ عبداللہ سکنہ بھوپالوالہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں